امریکا : طوفانی بگولوں کی تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

Storms

Storms

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔فلوریڈا ، الاباما ، مسیسپی اور پنسلوانیا میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے اور مختلف حادثات میں 40 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فلوریڈا میں بگولوں نے متعدد درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔