واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکومت سکولوں اور کالجوں میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کو روکنے میں ناکام ہو گئی، دس سال میں طلبہ سے زیادتی کے واقعات میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکی سکولوں اور کالجوں میں طلبہ کے تحفظ پر اٹھتے سوالات کے جواب میں ایک سالانہ سروے رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق امریکی تدریسی اداروں میں جنسی جرائم کی شرح ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2011 میں جنسی زیادتی کے 3 ہزار 330 کیسز رجسٹر ڈہوئے، یہ تعداد پچھلے دس سالوں میں رپورٹ ہوئے واقعات سے 51 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ 2011 میں مختلف واقعات میں 11 طلبہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔