امریکہ نے شام میں داعش کیخلاف خفیہ ڈرون آپریشن شروع کر دیا

Drone

Drone

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے شام میں داعش کے اہم رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ ڈرون آپریشن شروع کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے رہنماوں کیخلاف یہ خفیہ ڈرون مہم امریکہ کے وسیع فوجی آپریشنز سے الگ ہے۔

جس میں سی آئی اے کا کام داعش کے سینئر رہنماﺅں کی تلاش اور ان کی شناخت کرنا ہے۔ امریکہ خفیہ ادارے (سی آئی اے) کے سابق سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کو شام میں داعش کے خلاف القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کی مدد کرنی چاہیے۔

انٹریو میں انہوں نے کہا کہ النصرہ فرنٹ کو داعش کے خلاف اتحاد کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔، جس کے مطابق جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کے سپیشل فورسز کارروائی کرتے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق شام میں اس ڈرون مہم کے دوران اب تک مارے جانے والے داعش کے رہنماﺅں میں برطانیہ کے جہادی ہیکر جنید حسین بھی شامل ہے، جو مغربی ممالک پر حملوں کے لیے داعش میں بھرتیاں کرتا تھا۔