امریکا نے شام میں نو فلائی زون کے قیام کو مسترد کر دیا

Josh Earnest

Josh Earnest

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکا شام میں نو فلائی زون کے قیام کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ اس سلسلے میں ترکی کے ساتھ فی الوقت کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ امریکا ترکوں کے ساتھ مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کے لیے تیار ہے لیکن اس وقت شام کی فضائی حدود میں نو فلائی زون کا قیام مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔