امریکہ شام میں دیے گئے وعدوں کو پورا کرے، صدر ایردوان

 Rajab Tayyip Erdoğan

Rajab Tayyip Erdoğan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی شام میں مطلوبہ اقدامات نہ اٹھائے تو پھر ترکی دہشت گرد تنظیم PKK/وائے پی جی کے خلاف لازمی کاروائی کرے گا۔

صدرِ ترکی نے آک پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا۔ انہوں نے امریکہ سے شامی علاقے منبج میں ڈھیرے جمانے کا موقع فراہم کی جانے والے دہشت گرد تنظیم کو علاقے سے نکال باہر کرنے کے وعدے کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔

ترکی اور امریکہ کے مابین 4 جون سن 2018 کو طے پانےو الے معاہدے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ”منبچ کے لیے روڈ میپ 90 دنوں پر محیط تھا، بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ لہذا اگر اس چیز میں تبدیلی نہ آئی تو ہم اپنا کام خود کر سکنے کو بھی جانتے ہیں۔

دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ یہ سب اقدامات محض ہمارے وطن کے لیے بلکہ وہاں مقیم مظلوم انسانوں کی خوشحالی کے لیے بھی ہیں۔”