پاکستان کا امریکا طالبان مذاکرات کا خیرمقدم

Negotiations

Negotiations

دفتر خارجہ نے امریکا اور افغان طالبان میں امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مسئلے کے پر امن مذاکراتی حل کا خواہاں رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن کیلئے براہ راست مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور پاکستان طویل عرصے سے افغان مسئلے کے پر امن مذاکراتی حل کا خواہاں رہا ہے۔ دوحہ میں طالبان کا دفتر کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان جنگ کے جلد خاتمے کے لیے بار بار کہتا رہا ہے۔ پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کیلئے تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا۔