امیر جماعت الدعو پروفیسر حافظ سعید کا کہنا ہے کہ امریکہ نے طالبان سے مذاکرات کاسلسلہ شروع کر کے شکست تسلیم کرلی ہے، مذاکرات کا ڈرامہ کرکے سات لاکھ افغانی اور چالیس ہزارپاکستانیوں کے قتل کی پردہ پوشی کی جاری ہے۔ سرگودہا پریس کلب میں زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ پہلی بارڈرون حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا کر حکومتی سطح پرجرات مندی کامظاہرہ کیا گیا ہے۔
اوباما کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے انہیں جوصدمے برداشت کرناپڑے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی وجہ سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اس نقصان کوبھی عالمی برادری کے سامنے لایا جائے، حافظ سعید نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف نام نہادجنگ سے نکلے اور آزاد خارجہ پالیسی اپنا کر جرات مندانہ فیصلے کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی ہردہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔