امریکا: یوم تشکر کے موقع پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) شہر کی سڑکوں پر ہیلیم گیس سے بھرے رنگ برنگے مختلف کارٹون کریکٹرز کے غبارے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ان میں اسپائڈر مین، پاپا سمرف، ہیلو کیٹی اور دوسرے کارٹون کریکٹرز شامل تھے۔

متعدد ڈانسرز اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ہزاروں شائقین کے دل موہ لیے۔ سینٹا کلاز نے بھی لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

پریڈ کا خاتما سانتا کلاز کی دیو ہیکل گاڑی پر ہوا۔ اس موقع پر مزے مزے کے پکوان بھی تیار کیے گئےاورلوگوں نے خوب دعوت اڑائی۔