امریکا : رواں برس کا ستمبر 1880 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ

HOT WEATHER

HOT WEATHER

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سمندری اور ماحولیاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں ہر سال مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

رواں برس سمندری اور زمینی سطح پر درجہ حرارت کے لحاظ سے ماہ ستمبر کو 1880 سے اب تک کا سب سے گرم ترین مہینہ ستمبر ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں گذشتہ ماہ کو 20 ویں صدی کا مسلسل 38 واں گرم ترین ستمبر بھی بتایا گیا ہے۔