امریکا میں ننھے منے بچوں کے درمیان انوکھی ریس ہوئی

Race

Race

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ننھے منے بچوں کے درمیان انوکھی ریس ہوئی۔ بچوں کے دلچسپ انداز دیکھ کر لوگ محظوظ ہوئے بغیرنہ رہ سکے۔ نیویارک میں ہوئے ڈائپر ڈربی کے چھٹے سالانہ مقابلے میں والدین نے اپنے ننھے منے بچوں کوٹریک پراتارا۔

لڑھکتے، پھسلتے، رینگتے اور چلنے کی کوشش کرتے بچوں نے اپنے والدین تک پہنچنے کے لیے مختلف انداز اختیار کیے اور بارہ ماہ کے لیام ہیرولڈنے اپنے جڑواں بھائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ دلچسپ مقابلہ جیت لیا۔