امریکہ: ہونو لولو میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا

Rain

Rain

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کا شہر ہونو لولو سمندری طوفان کیلو سے تو بچ گیا لیکن طوفانی بارش نے کاروبار زندگی معطل کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیلو نے ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔

طوفان کے زیر اثر ہونے والی بارش کے پانی میں نشیبی علاقے ڈوب گئے اور متعدد گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔