نیو یارک (جیوڈیسک) کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معمول کے رشتے تبھی ممکن ہیں جب امریکہ تجارتی پابندیوں کے خاتمے سمیت کئی دیگر ضروری اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ امریکہ کیوبا کی گوانتا نا مو بے میں قائم اپنا فوجی اڈہ کیوبا کو واپس کرے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے بھی کیوبا پر عائد تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکی کانگریس جلد ہی پابندیاں ختم کردے گی۔
کاسترو نے کہا کہ اب جبکہ سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں تواجتماعی رشتے اسی صورت بہتر ہوسکتے ” اقتصادی، تجارتی اور مالی ناکہ بند ختم کر دی جائے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ملاقات کے دوران اوباما اور کاسترو نے باہمی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات کی ہے۔