الباما (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست الباما میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ طوفان سے متاثرہ بٹلر کاؤنٹی کے علاقے میں پیش آیا۔
کاؤنٹی کے تفتیشی افسر وینے گارلوک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حادثہ 65 انٹراسٹیٹ پر ہوا جس میں سڑک پر پانی کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے سبب ایک کار الٹ گئی اور باقی دیگر 18 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
اس حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 17 سال کے درمیان ہیں، جو کاؤنٹی گرلزرینج جارہے تھے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جب کہ گارلوک نے اس حادثے کو کاؤنٹی کا اب تک کا سب سے بدترین حادثہ قرار دے دیا ہے۔