انقرہ (جیوڈیسک) ترکی اور امریکہ نے ترکی کی سرزمین پر شام مخالف دوہزار دہشت گردوں کو تربیت دینے کے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا۔ شام مخالف دوہزار دہشت گردوں کو ترکی اور امریکہ کے فوجی عسکری تربیت دیں گے۔
انقرہ میں ترکی اور امریکہ کے اعلی فوجی حکام نے مشترکہ اجلاس میں شام مخالف دو ہزار دہشت گردوں کو فوجی تربیت دینے پر اتفاق کیا۔
امریکہ اور ترکی کے فوجی، ترکی کے علاقہ قرشہرمیں شام مخالف 2000 ہزار دہشت گردوں کو تربیت دیں گے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کی متضاد پالیسی کا سلسلہ جاری ہے۔امریکہ شام میں داعش دہشت گردوں کی حمایت جبکہ عراق میں ان کی مخالفت کر رہا ہے۔