واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں دو فوجی ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکر ا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں بارہ افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جزیرے اوآہو کے قریب 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکر ا کر تباہ ہو گئے جن میں 12اہلکار سو ار تھے۔امریکی کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹروں میں موجود 12اہلکاروں کی تلاش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پانی میں ملبہ بکھیرا ہوا ہے جس میں لگی آگ چالیس فٹ تک بلند ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔