کراچی (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ان کے بہت سے اقدامات کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم امریکا میں بے روزگاری گزشتہ 10برس کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
امریکی محکمہ لیبر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں امریکا بھر میں دو لاکھ گیارہ ہزار نئی آسامیاں پیدا ہوئیں۔
اس طرح بے روزگاری کی شرح جو مارچ میں چار اعشاریہ پانچ تھی، وہ اپریل کے دوران کم ہو کر چار اعشاریہ چار فیصد رہ گئی،اوسطاً مزدوری کی شرح میں بھی صفر اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔