نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی ادارے اے ڈی پی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اگست کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق امریکا میں کمپنیوں کی جانب سے اگست کے دوران ایک لاکھ نوے ہزار افراد کو نوکریاں فراہم کی گئیں۔
جو ایک ماہ قبل جولائی کے دوران فراہم کی گئی نوکریوں کے مقابلے میں تیرہ ہزار زائد ہے۔
جولائی کے دوران امریکی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی گئی نوکریوں کی تعداد ایک لاکھ ستتر ہزار رہی۔ امریکا میں بیروزگاری کی شرح بھی سات سال کی کم ترین سطح پر آ گئی جس کی شرح پانچ اعشاریہ دو فیصد رہی۔