واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے شام میں باغی تنظیموں کی امداد میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے ہی سے حل کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام میں گزشتہ دو سال کے دوران شام میں 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی برادری کو فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔
اوباما نے کہا کہ بشار الاسد پر حکومت سے علیحدگی کے لیے دباو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے دبا بڑھانے کی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، اوباما کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کے بغیر جمہوری شام کے لئے وہاں کی اعتدال پسند اپوزیشن کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔