امریکا کا اقوام متحدہ کیلیے نامزد ایرانی سفیر کوویزہ دینے سے انکار

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کے لیے نامزد ایرانی سفیر حامد ابو طالب کو 1979ء میں ایران میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہونے پر ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ وائٹ ہاوٴس ترجمان جے کارنے کے مطابق ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے لیے حامد ابو طالب کی بطور سفیر نامزدگی امریکہ کے لیے قابل قبول نہیں۔

کانگریس میں حامد ابو طالب کو ویزا نہ جاری کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ حامد ابوطالب 1979ء میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور 52 امریکیوں کو 444 دن تک یرغمال بنا ئے رکھنے والے گروپ میں شامل تھے۔

ایران نے امریکا کی جانب سے ویزا جاری نہ کرنے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون اور خودمختار اراکین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔