امریکہ: یونیورسٹی میں مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

American University Attack

American University Attack

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں شمالی کیرولینا یونیورسٹی میں مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیرولینا یونیورسٹی کے شارلٹ کیمپس سے اسلحے کی آوازیں سنائی دینے کے بعد پولیس اور ہیلتھ ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

حملے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں پولیس حکام کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ایک مشتبہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔