امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں وفاقی محکمہ صحت کے حکام نے شہر کی دو ساحلوںکو زیکا وائرس کا ایکٹیو زون قرار دیتے ہوئے حاملہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ میامی بیچ اور سیاحوں کی مشہور بیچ جانے سے گریز کریں۔
میامی کے گورنر کا کہنا ہے کہ میامی بیچ پر مچھروں کے کاٹنے سے پانچ زیکا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس کے کئی واقعات میں وائرس کی علامات نہیں کیونکہ زیکا وائرس دو ہفتوں میں جسم کے اندر پھیلتا ہے اور وقت سے پہلے تشخیص سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔