نیویارک (جیوڈیسک) امریکی کی جنوبی ریاستوں میں آندھی اور ہوا کے بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
امریکی کی تین جنوبی ریاستوں میں آندھی اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق ریاست مسی سپی میں مختلف حادثات میں مزیددو افرادہلاک اور چھپن زخمی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد مسی سپی میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ہے
جبکہ ریاست ٹینیسی میں 6اور آرکنسا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ تیزہواؤں کے باعث متعدد گھروں اور املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔