امریکہ، خاتون کو پچاس سال بعد بچھڑی ہوئی بیٹی مل گئی

Women

Women

میسوری (جیوڈیسک) یہ جان کر اس خاتون زیلا جیکسن کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی کہ 1965ء میں اس نے جس بچی کو جنم دیا وہ زندہ اور صحت مند ہے۔

بچی کی پیدائش کے وقت ایک نرس نے زیلا جیکسن سے کہا کہ اس نے ایک مردہ بچے کو جنم دیا تھا۔

ماں بیٹی کا یہ ملاپ سوشل میڈیا پر زیلا جیکسن کے پوتے پوتیوں کے زریعے ہوا۔

اس موقع پر غم اور خوشی کے ملے جلے جذبات پر ماں بیٹی دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی اور ہنستی رہیں۔