واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماں باپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
امریکی ریاست ’’یوٹا‘‘کی رہائشی ایشلے گارڈنر نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا ہے۔ چاروں لڑکیاں ہیں۔ ان چاروں میں سے 2,2 بچیاں ہم شکل ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے ایسی ولادتوں کا تناسب 7کروڑ میں سے ایک ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان 4میں ایک بچی کا وزن 2پائونڈ سے کم ہے جبکہ دیگر 3 کا وزن 2پائونڈ سے زائد ہے۔
ان بچیوں کو چند ہفتے نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔ بچیوں کی ماں بالکل خیریت سے ہے جبکہ ان کا باپ خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے۔