میامی (جیوڈیسک) امریکا میں انڈے، دودھ ، لیموں کے رس اور بسکٹ سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش پائے تیار کر لی گئی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایک فیسٹیول کے دوران ماہر بیکرز نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش کی لائم پائے (key lime pie) تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس امریکن سوئٹ ڈش میں 5 ہزار 7 سو 60 لیموں کا رس ، 91 کلو گرام بسکٹس، 208لیٹر condensed ملک اور کئی درجن انڈے شامل کر کے بنا یا گیا ہے۔
اس دنیا کے سب سے بڑے کی لائم پائے کو اس کی مقدار کی مناسبت سے فیسٹیول میں مو جود ہزاروں افراد نے با آسانی مزے لے کر کھایا جسے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا ہے۔