امریکا میں کیڑے کی طرز کا ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع

Drone

Drone

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون تیز رفتاری سے پرواز کی صلاحیت کے حامل کیڑے کی طرز کے ڈرون تیار کر رہا ہے۔

پینٹاگون میں دفاعی ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹس کا ادارہ جدید ڈرون کی تیاری کیلئے کیڑوں اور پرندوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ حکومتی گروپ اب ایسے ڈرون کا خواہاں ہے جو ہر طرح کے مشکل حالات میں بھی اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کیڑے کے طرز کے ڈرون طیاروں کی تیاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دشمن کا کوئی بھی حملہ ان طیاروں کو مار نہ سکے۔