واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں بدترین برفباری نے سڑکوں، گھروں اور عمارتوں کو ڈھک دیا۔مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
محکمہ موسمیات نے ایک اور برفانی طوفان کی پیشگوئی کر دی، برفباری سے امریکا کا دو تہائی رقبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی ریاست کنساس برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے ریاستی دفاتر، سکولز اور کالجز بند کرنا پڑے،کنساس کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
میسوری میں حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔پینسلووینیا، نیویارک اور نیو انگلینڈ بھی شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔
حکام کے مطابق برفانی طوفان سے ملک کا دو تہائی حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔