واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خزانہ جیکب لیو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کیوبا میں امریکی کمپنیوں کے فعال ہونے سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
امریکہ کا حالیہ اعلان اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت سرد جنگ کے دوران ایک دوسرے کے حریف رہنے والے امریکہ اور کیوبا 50 سال بعد پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔
اب آہستہ آہستہ منجمد تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔