امریکا نے یمن میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث اپنا سفارتخانہ بند کر دیا

Jen Psaki

Jen Psaki

واشنگٹن (جیوڈیسک) یمن میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث امریکا نے اپنا سفارتخانہ بند کر دیا۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یمن کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال کے پیش نظر ملک کے صدر مستعفی ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یمن میں امریکی سفارت خانہ بند کیا جارہا ہے۔

یمن کی صورت حال کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے مذاکرات کی کوششیں شروع کردی ہیں اور امریکا ان کوششوں کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یمن میں بر سرپیکار مختلف فریقوں سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر حوثی نسل کے جنگجوؤں کا کنٹرول ہے جس نے ملک کے سربراہ کے طور پر اپنا نمائدہ مقرر کردیا ہے۔