امریکہ نے یمن میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) غیر ملکی سفارتکاروں پر حملوں کے بعد امریکا نے یمن میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا۔ یمن میں غیر ملکی سفارتکاروں پر حملوں کے بعد دارالحکومت صنعا میں امریکی سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ڈپٹی ترجمان میری ہارف نے ایک بیان میں کہا یمن میں امریکی سفارتکاروں کو کوئی خاص خطرہ نہیں ہے تاہم سفارتخانے کو مناسب وقت پر کھول دیا جائے گا۔