امریکا : چڑیا گھر میں افریقی ہتھنی نے پینٹ برش تھام لیا

Elephant

Elephant

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے ایک چڑیا گھر میں افریقی ہتھنی نے سونڈ میں پینٹ برش تھام لیا ۔ہتھنی بیس سال سے فن پارے بنارہی ہے۔

امریکی شہر ٹولیڈو کے چڑیا گھر میں چار ٹن وزنی افریقی ہتھنی نے واٹر کلرز سے پینٹنگ کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ بتیس سالہ رینی بیس برس سے فن پارے بنا رہی ہے۔ فن پارے بنانے کا یہ مظاہرہ ہاتھی دانتوں کی فروخت بند کرنے کی مہم کا سلسلہ تھی۔