امریکہ کو کسی بھی طرح اختیار نہیں کہ وہ ہماری سلامتی کی دھجیاں اڑائے

کروڑ لعل عیسن : امریکہ کو کسی بھی طرح اختیار نہیں کہ وہ ہماری سلامتی کی دھجیاں اڑائے۔ حکومت کو امریکی حکام کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے ۔ قوم نے میاں نواز شریف سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو شکیل آفریدی سے مشروت ہر گز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈرون حملے جاری رہنے سے نہ تو پاکستان میں استحکام آسکتا ہے اور نہ ہی پاک امریکہ تعلقات بہتر ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر بار لیہ سردار ارشد اسلم خان سیہڑ، سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ایڈ ووکیٹ، پیر شہزاد اسماعیل، حاجی غلام یٰسین جٹ رانا محمد سرور، پیر قمر الزمان قریشی اور حاجی منشاء نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے۔ جس سے امیدیں وابستہ کرنا ہر گز ٹھیک نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان ڈرونز اور عافیہ صدیقی سمیت پاکستان کی سلامتی کے معاملات پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنی بات منوائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔