واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے پیرس میں کہا کہ انسداد دہشت گردی پر مجوزہ اجلاس 18 فروری کو ہو گا۔ جس میں امریکا کے تمام اتحادی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اتحادی رہنما دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے تشدد سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
ایرک ہولڈر کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں جیسے واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عالمی برادری کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔