واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاک افغان تعاون بڑھانے کیلئے مزید کوششوں کی حمایت کریگا۔
محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اورپاکستان میں گہرے تعاون کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پاکستان آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف کا دورہ ایک دن کا تھا۔دورے سے افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات بہتر اور تعاون بڑھنے کی کوششوں میں اضافہ ہوگا جس کی ہم حمایت کرینگے۔