بحرالکاہلی جزیرہ گوام میں 7.1 شدت کا زلزلہ

Earthquake

Earthquake

ویلنگٹن (جیوڈیسک) بحرالکاہل کے جزیرہ گوام میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ یہ بات امریکی جیالوجیکل سروے نے بتائی تاہم سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت ہگاتنا کے تقریباً 48 کلومیٹر شمال مغرب میں 133 کلومیٹر سمندر کی گہرائی میں تھا۔ بحرالکاہل سونامی انتباہ مرکز نے کہا کہ ایک تباہ کن سونامی پیدا نہیں ہوا کیونکہ یہ زلزلہ زمین کی گہرائی میں آیا۔