لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی اداکار ہیرسن فورڈ برطانیہ میں ہالی وڈ کی فلم سٹار وارز کی تازہ ترین قسط کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ٹخنہ ٹوٹنے سے زخمی ہو گئے۔
ہیرسن فورڈ نے پہلی تین سٹار وارز فلموں میں ہان سولو کا کردار ادا کیا تھا اور حال ہی میں وہ ’نیو ایپی سوڈ سیون‘ نامی قسط کی تیاری میں مصروف تھے۔ انھیں آکسفرڈ کے جان ریڈکلف اہسپتال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا۔
فلم کی پیش کار کمپنی لوکاس فلمز کا کہنا ہے کہ ہیرسن فورڈ کی صحت یابی کے عمل کے دوران فلم کی عکس بندی جاری رہے گی۔