امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی والدہ نشہ میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار

Lindsay Lohan Mother

Lindsay Lohan Mother

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن تو کچھ نہ کچھ ایسا کرتی ہی ہیں کہ پولیس کی گرفت میں آ جائیں، اس بار انکی والدہ دینا نشے میں ڈرائیونگ کے جرم میں دھر لی گئیں۔

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی والدہ اپنی بیٹی کے نقش قدم پر چل پڑیں۔ لنڈسے کبھی ہار چوری اور کبھی نشے کی حالت میں کار چلانے کے جرم میں عدالت پہنچیں۔ اس بار انکی والدہ نے نیو یارک میں نشے کی حالت میں گاڑی تیز رفتار سے بھگائی اور پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں۔ پولیس کے مطابق انہیں رات گئے گرفتار کیا گیا اور اگلی صبح چھوڑ دیا گیا۔