امریکی انتظامیہ خاشقجی کے قاتلوں کو آشکار کرے، اکٹیوسٹ گروپ

Protest

Protest

واشنگٹن (جیوڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار اشخاص کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرنے والے ایک گروہ نے متحدہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے یکجا ہوتے ہوئے ایک پریس بیان جاری کیا۔

جمال خاشقجی کے لیے انصاف انجمن کے صدر احمد بدیئر نے اس موقع پر کہا کہ خاشقجی کے قتل کے خلاف کسی قسم کا کوئی قدم نہ اٹھائے جانے نے انصاف کے متلاشی انسانوں کو سخت مایوسی دلائی ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سعودی عرب کی جانب سے سرزد کردہ اس قتل کے سامنے چپ سادھنے پر نکتہ چینی کرنے والے صحافیوں کا تحفظ کمیٹی کے ڈائریکٹر کورٹنی رادش نے بھی اس موقع پر کہا کہ ” ہم یہاں پر صدر ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کو امریکہ اور دنیا کے متعدد انسانوں کے پریس کی آزادی کو اہمیت دینے کا اظہار کرنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں پریس اعلامیہ میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگرس کے مطالبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قتل کے ذمہ داروں کو آشکار کرے۔

یاد رہے کہ استنبول میں 2 اکتوبر 2018 کے دن سعودی سفارتخانے میں خونخوار طریقے سے قتل کیے جانے والے جمال خاشقجی کے حوالے سے امریکی واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی خفیہ سروس اس نتیجے تک پہنچی ہے کہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے احکامات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جاری کیے تھے۔