Posted on January 14, 2017 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, مقامی خبریں
واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ایف سولہ طیاروں پر فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو گا۔ بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی میڈیا کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تاریخی مہم کا آغاز کیا۔ نئی امریکی انتظامیہ جانتی ہے کہ پاکستان کو کن مسائل کاسامنا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملے گا۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ملک میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں۔ افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر تشویش ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر ورلڈ بینک اپنا انتظامی کردار ادا کرے۔ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔
Mohammad Waseem - Editor at GeoURDU.com Pakistan
GeoURDU - Programmeur Web:- Asif Iqbal
Graphiste, Webdesigner:- Nasir Mehmood
Geo Urdu - online newspaper for all generations.
AdChoices - - - About us - - - Privacy Policy Powered by WordPress - Designed by Nasir.fr