کراچی (جیوڈیسک) جوڈیشیل مجسٹریٹ ملیر نے امریکی ایجنٹ جیول کاکس کے مقدمے کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی ، عدالت نے چالان اور ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشیل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں امریکی ایجنٹ جیول کاکس کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو ملزم جیول کاکس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سیشن کورٹ سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے مقدمے کا چالان پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔ عدالت نے سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر چالان اور ملزم کو پیش کیا جائے ۔ امریکی ایجنٹ کو ائیر پورٹ سے پانچ مئی کو گرفتار کیا گیا اس کے قبضے سے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہوئی تھیں۔