امریکی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول، غیرملکی ریسٹورنٹ کا ناشتہ پیش

Agents

Agents

کراچی (جیوڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے ایف بی آئی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے جب کہ صبح ہوتے ہی موصوف کو غیرملکی ریسٹورنٹ کا ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔

ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل یوگیون کو گزشتہ روز 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرآرٹلری تھا نے منتقل کیا گیا جہاں ملزم کولاک اپ کے بجائے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ امریکی ایجنٹ کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دیاجارہاہے اور صبح ہوتے ہی ملزم کے لئے غیر ملکی ریسٹورنٹ سے ناشتہ منگوایا گیا اور صبح سویرے اخبارات بھی پہنچائے گئے۔

دوسری طرف پولیس کو تفتیش میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ امریکی ایجنٹ صرف انگریزی بولتا ہے اور ہر سوال کے جواب میں یہی کہتا ہے کہ ان کی ایمبیسی سے رابطہ کریں جب کہ ملزم سے کچھ ایسے خفیہ آلات بھی ملے ہیں جنہیں پاکستان میں ڈی کوڈ کرنا مشکل ہے۔ امریکی شہری کے باعث آرٹلری تھا نے کی سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور میڈیا سمیت شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔