دمشق (جیوڈیسک) امریکا نے واضح کیا ہے کہ اس کے فضائی حملوں سے اسلامک سٹیٹ کے جنگجو کوبانی پر اپنی مکمل فتح میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ کرد فائٹرز نے بھی اِس کا اعتراف کیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں نے ان کی دفاعی جنگ کو مضبوط تر کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق کرد فائٹرز نے کچھ مقامات پر جہادیوں کی پیش قدمی کو روک دیا ہے اور یہ اِس صورت حال میں خاصی مناسب کار کردگی ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر گئے ہوئے امریکی وزیر دفاع چَک ہیگل کا کہنا تھا۔
کہ اتوار کی پیش رفت اپنی جگہ مگر مجموعی صورت حال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اسلامک سٹیٹ نے کوبانی کی اہم سٹریٹیجک پوزیشنوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔ امریکی جنگی طیاروں نے اتوار کی رات میں بھی اسلامک سٹیٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔