دمشق (جیوڈیسک) امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کے طیاروں شام کے زیر محاصرہ علاقے کوبانی میں کم از کم دو مرتبہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
داعش کے شدت پسند گزشتہ ایک ماہ سے ترک سرحد کے قریب علاقے پر قبضہ کرنے کے لئے کرد فائٹرز سے برسرپیکار ہیں تاہم اتحادی افواج کی بڑھتی ہوئی فضائی کارروائیوں نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ داعش کی سپلائی لائن کاٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔