واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکا اور اتحادی ممالک جمعہ سے لے کر اب تک چار روز میں داعش کے خلاف چوبیس فضائی حملے کر چکے ہیں۔ بمبار طیاروں نے شام میں 9 جبکہ عراق میں 15 بار داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جیٹ طیاروں نے عراق اور شام کے شہر موصل، اسد، بغداد، رمادی اور تل افر میں بمباری کرکے داعش کے تین اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ داعش جنگجوؤں کی متعدد چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔