اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے امریکی تعاون کی تعریف کی ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کو سراہا۔ رچرڈ اولسن کی سپیکر کو دولت مشترکہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔