اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو طلب کر لیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کر دی ہے جس میں پاکستانی علاقوں میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی بات کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں امن و سلامتی سے متعلق رپورٹ کانگرس کو بھیجی تھی۔