امریکی اسلحہ ساز کمپنی نے پاکستان کو رائفلیں دینے کا معاہدہ منسوخ کر دیا

 Rifles

Rifles

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اسلحہ ساز کمپنی نے پاکستان کو رائفلوں کی فراہمی کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

اسلحہ سازکمپنی ڈیزرٹ ٹیکٹیکل آرمز کے سیلز منیجر مائیک ڈیوس کا کہنا ہے کہ کمپنی کا پاکستان کو اسنائپر رائفلز کی فراہمی کے لیے معاہدہ ہواتھا تاہم پاکستان میں عدم استحکام اورشہریوں پرحملوں کے خدشات کے باعث معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کا اسلحہ امریکی فوج کے خلاف استعمال ہوسکتا ہے۔ پاکستان کوجوجدید رائفلیں فراہم کی جاناتھیں وہ 3 ہزار گز تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔