امریکی فوج پر حملے کا منصوبہ سعودی عدالت کی 13 افراد کو سزائے موت

Saudi Court

Saudi Court

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے افغانی اور قطری باشندوں سمیت 13 افراد کو امریکی فوج پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں 18 ماہ سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے افراد کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیا ہے۔

ان افراد نے دہشت گردی کا ایک سیل قائم کر رکھا تھا اور یہ قطر میں امریکی فوج پر گرنیڈز، راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔منصوبے میں کویت میں موجود امریکی فوج پر حملہ بھی شامل تھا۔ذرائع کے مطابق ان افراد نے عراق میں کار بم دھماکوں کی تربیت حاصل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاکہ غیر ملکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قطری شہری کو 30 سال قید، افغان شہری کو پانچ سال جبکہ 11 سعودی شہریوں کو 18 ماہ سے لیکر 25 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ان افراد نے رقوم اکٹھی کیں اور لوگوں کو بھی بھرتی کیا۔ قطری باشندے کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائیگا۔ سزا پانے والے ان 41 افراد میں سے ہیں جنہیں 2011 میں القاعدہ سے منسلک ایک سیل بنانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔