امریکی فوج شامی باغیوں کو اردن میں تربیت دے گی

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں مختلف مقامات پر گولی باری کے دوران روسی سفارت خانے کے قریب بھی ایک گولہ آ گرا تاہم اس میںکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ دمشق کے مشرقی علاقے گھوٹامیں حکومتی فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے۔

صوبہ ادلیب میں فوجی بیس پرحکومت مخالف فورسزنے قبضہ مزید مضبوط کرلیا ہے۔ دارالحکومت کے علاقہ امیہ اور ہائی سیکیورٹی زون مزرعا میں روسی سفارت خانے کے قریب گولہ باری کی گئی۔ اسی طرح سیکیورٹی کی عمارتوں والے علاقے شوغراور فہامہ میں بھی بمباری کی گئی ہے۔ شہر میں گولہ باری کے 17 واقعات میں ایک اسپتال، کئی گھراور کاریں تباہ ہو گئیں۔

ادھر ترک سرحد کے قریب صوبہ لتاکیہ میں حکومت مخالف فوج انصارالشام نے سرحدی گاؤں کسب پر قبضہ کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکانے شام میں حکومت کے خلاف برسر پیکار باغیوں کی فوج کوہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے اور اس عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔