امریکا میں 3 سالہ بچے کی گولی سے ماں باپ زخمی

America

America

نیو میکسیکو (جیوڈیسک) امریکا میں 3 سالہ بچے کی غیر دانستہ طور پر گولی لگنے سے ماں باپ زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے موٹیل میں مقیم فیملی کے 3 سالہ بچے کے ہاتھ میں اچانک اس وقت پستول آگیا جب وہ ماں کے بیگ سے کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور جیسے ہی اس کے ہاتھ پستول لگا تو اس سے گولی چل گئی جو باپ کو زخمی کرتے ہوئے ماں کے بازو میں جالگی۔

واقعے کے وقت کمرے میں بچے کی 2 سالہ بہن بھی موجود تھی لیکن وہ گولی سے محفوظ رہی جب کہ واقعے کے بعد بچے کے باپ نے فوراً موٹیل کی ایمرجنسی سروس والوں کو فون کیا جنہوں نے ماں باپ کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی امریکی ریاست اڈاہو میں خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی تھی جب وہ اپنے 2 سالہ بچے کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف تھی اور بچے کے ہاتھ سے وہ پستول چل گیا جو خاتون نے اپنے بیگ میں رکھا ہوا تھا۔